|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2024

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے حکومت کو ہدایت کی کہ سرکاری نوکریوں میں اسپیشل افراد کیلئے مختص کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،

پنجاب حکومت کے طرز پر اسپیشل افراد کیلئے “ہمت کارڈ” کا آغاز کیا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان سے متعلق سرکاری دفاتر لازمی طور پر سرکاری بلڈنگ کی پہلی منزل پر واقع ہوں.

یہ بات قبل فخر و مسرت ہے بنی نوع انسان ترقی اور تہذیب کے اس مرحلہ میں پہنچ گیا ہے جہاں جسمانی معذور کو معذور کہنا بھی نامناسب قرار دیا گیا ہے. میرے خیال میں بصارت سے محرومی ایک جسمانی کمی تو ضرور ہے لیکن اس سے بڑا المیہ بصیرت سے محرومی ہے.

آپ میں اگر وڑن موجود ہے تو بینائی کی کمی کا نقصان بہت کم ہو جاتا ہے. گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات میرے ذاتی مشاہدہ میں آئی ہے کہ جو افراد کسی جسمانی آرگن سے محروم ہوتے ہیں ان کے بقیہ اعضاء میں استعداد کار بڑھ جاتی ہے جسکے نتیجے میں وہ افراد ہماری نسبت زیادہ پرامید اور متحرک ہوتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے 15 اکتوبر عالمی یوم تحفظ سفیر چھڑی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سوشل ویلفیئر سیکرٹری شجاعت علی کھوسہ، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ اورنگزیب، فوزیہ شاہین پاکستان ایسوسی آف بلائنڈز کے صدر غلام دستگیر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی.

گورنر بلوچستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شاندار ترقی کے اس عہد میں پہلے جیسی خوفناک اہمیت نہیں رکھتی. آج بینائی سے محروم مرد و خواتیں بھی تعلیمی اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس صدی کے سب بڑے سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جسمانی معذوری انسان کی مجبوری ہرگز نہیں ہے.

سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم اور ایک حد تک فالج زدہ ہونے کے باوجود جدید سائنس کے شعبوں میں اسٹیفن ہاکنگ کے کارناموں نے ثابت کر دیا کہ انسان کے علم اور وژن، عزم اور حوصلہ، امید اور آگے بڑھنے کا جذبہ ہر قسم کی جسمانی کمی اور کمزوری کو شکست دے سکتا ہے. آخر میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان انجمن نابینا صوبائی شاخ بلوچستان کیلئے کیش رقم دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔