|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2024

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کہاہے کہ ایمل ولی خان کا بلوچوں سے متعلق بیان دراصل بلوچستان کی فارم47اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہونے کی معمولی سی قیمت ہے

مستقبل میں موصوف سے نہ جانے کون کون سا کام لیاجائے گا ولی خان کے پوتے سے ایسے الفاظ کی توقع بلوچوں کے ساتھ ساتھ پشتونوں کو بھی نہ تھی ترجمان نے کہاکہ بلوچ پشتون اقوام بخوبی آگاہ ہیں کہ کون خلائی کارخانے کی پیداوار ہے

اورکون حقیقی عوامی نمائندے ایمل ولی عوام کو بتائیں اے این پی کے نظریاتی رہنما کیوں پارٹی چھوڑ کر چلے گئے یا خاموش بیٹھے ہوئے ہیں

موصوف کی غلط پالیسیوں کے باعث اے این پی جیسی جماعت زوال کا شکار ہوئی خلائی طاقت کے زور پر بلوچستان سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹر اگر پہلے ہی اپنے معاملات طے کرلیتے تو شاید فارم 47کے دیگر نمائندوں کی طرح وہ بھی آج جعلی اسمبلی میں آئین اورجمہوریت کادرس دیتے

نظرآتے مگر آج سوشل میڈیا کے دور میں عام آدمی کو فریب دیکھنا ممکن نہیں اس لیے بہتر ہے ایمل ولی بلوچوں سے متعلق بیانات دینے کی بجائیاپنی قوم تک محدود رہے ۔