|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء اور مشیران نے ملاقات کی۔ جس میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

وزراء اور مشیروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں بہتر طرز حکمرانی سے ہی عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید طبی ادارے قائم کریں گے۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام صوبے کی تاریخ کا مثالی تعلیمی پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت ہر ضلع سے ہر سال بیس ٹاپرز طلبہ و طالبات کی 16 سالہ تعلیمی کفالت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں پی ایچ ڈی کے طالب علم دنیا بھر کی 200 جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر پائیں گے۔ م

لاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ، مشیران میر علی حسن زہری ، مینا مجید بلوچ، سردار غلام رسول عمرانی ، سیاسی رہنماء میر ساجد دشتی شامل تھے۔