کوئٹہ: سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ طاقتور قوتیں بلوچستان میں الیکشن سے پہلے وزیر اعلی کا انتخاب کرلیتے ہیںبلوچ اور بلوچستان کی بد قسمتی یہی ہے کہ سردار آپس میں اتفاق نہیں ہیں
بلوچستان کرپشن کا گڑ ہیں یہاں سیٹیں بیچی گئی ہے پر جمہوری ماحول نہیں بلکہ ڈکٹیٹرشپ ہے بلوچستان میں نا انصافی بیڈ
گورننس کے خلاف بلوچستان کے نوجوان سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں وفاق سے بھیک نہیں بلکہ اپنے سائل وسائل پر حقوق چاہتے ہیں بلوچ خود دار قوم ہے بلوچستان کے لوگوں پر ظلم اور جبر ہوتا ہے تو میرے آنکھوں میں آنسوں آجاتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے( نجی ٹی وی) سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچ اور بلوچستان کی بد قسمتی یہی ہے کہ سردار آپس میں اتفاق نہیںہیں بلوچستان میں آج پیپلز پارٹی کی حکومت ہے
بلوچستان کے حالات گھمبیر ہورہے ہیں ہماری ایک سوچ تھی میں نے 35سال سیاست کی ہے میری کوشش تھی کہ ہم اپنا حق جمہوری طریقے سے لیں اور اپنی بات جمہوری طریقے سے منوائیں افوس ہے کہ آخر میں آکر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں
جس جمہوریت پارلیمنٹ کی بات کرتے تھے میں سمجھتا ہوں اس کے زریعے ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہیں
بلوچستان کرپشن کا گڑ ہیں یہاں سیٹیں بیچی گئی ہے مجھے دو مہینے پہلے بتا دیا تھا یہاں پر جمہوری ماحول نہیں بلکہ ڈکٹیٹرشپ ہے بلوچستان میں عوام کو موت سے ڈرایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹھیک ہوگا
جس طرح بنگلہ دیش کے عوام نے آزادی اور جمہوریت کے لیے گھر سے نکلے اور جدو جہد کی بلوچستان میں نا انصافی بیڈ گورننس کے خلاف بلوچستان کے نوجوان سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں وہ لوگ بلوچستان مسئلہ کا حل گولی اور زبردستی سے سمجھتے ہیں
اور اس طرح بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس ملک کو سن 72کی طرف لے جایا جارہا ہے پاکستان کے اس آئین کو نہیں بخشا جس کو متفقہ طورپر بنا یا گیا تھا طاقتور قوتیں بلوچستان میں الیکشن سے پہلے وزیر اعلی کا انتخاب کرلیتے ہیں
بلوچستان میں وزارت سیکرٹری نوکریاں تحصیل دار کی بولی لگتی ہے پاکستان کی سیاست بلوچستان کے ساتھ وابستہ نہیں ہے
نہ پہلے تھا اور نہ ہی آگے مجھے امید ہے بلوچستان میں انصاف کریں اور دوبارہ صاف شفاف الیکشن کرائیں جن پر عوام کا اعتمام دہو آپ نے منتخب نمائندوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے اس کا نتیجہ آپ بلوچستان میں آج بھی دیکھ رہے ہیں
ہمیں وفاق سے بھیک نہیں بلکہ اپنے سائل وسائل پر حقوق چاہتے ہیں بلوچ خود دار قوم ہے بلوچستان کے لوگوں پر ظلم اور جبر ہوتا ہے تو میرے آنکھوں میں آنسوں آجاتے ہیں اس سرزمین کے لوگوں سے محبت کرتا ہوں میری قوم نے مجھے 9دفعہ منتخب کرکے ایوان بالا بیجا ہے یہ میری قومی کی مہربانی ہے