کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر اعظم شہبازشریف کی طرف سے نو تعمیر شدہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح قومی اقتصادی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ہے
یہ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جو A380 طیاروں کو ہینڈل کرنے کی آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ ملٹی بلین سی پیک منصوبوں کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔
چین کی طرف سے پاکستان کو تحفہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے2019 سے 2024 تک 5 سال کے اندتمام چیلنجوں کے باوجود، ایک وژن حقیقت بن جاتا ہے۔یہ ہوائی اڈہ 18 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اب یہ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن گیا ہے