|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن اور اسپیکر عبدالخالق اچکزئی میں نوک جھونک ،

اسپیکر نے رکن کو ایوان سے باہر نکالنے کے لئے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرلیا ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو15منٹ کی تاخیر سے اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔

اجلاس کے آغاز پر حق دو تحریک کے رکن مولاناہدایت الرحمان کی جانب سے اسپیکر سے نقطہ اعتراض پر بات کی اجازت مانگی گئی تاہم اسپیکر کی جانب سے بات کی اجازت نہ ملنے پر مولانا ہدایت الرحمان نے ایوان میں احتجاج کیا

جس پر اسپیکر نے مولاناہدایت الرحمان کا مائیک بند اور سارجنٹ ایٹ آرمز کو مولانا ہدایت الرحمان کو ایوان سے نکالنے کی ہدایت کردی تا ہم مولاناہدایت الرحمان اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور اس دوران وہ’’باڈرر بندش بلوچستان دشمنی‘‘ کا ایک پوسٹر لہراتے رہے