|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان میں پولیو کے 3نئے کیس سامنے آگئے رواں سال صوبے پولیو کے کیسز کی تعداد 20ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوستان کے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، پشین اور چمن میں 3بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

ضلع نوشکی سے60ماہ کے بچے، ضلع پشین سے18 ماہ کی بچی اور چمن میں 9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدبلوچستان میں رواں سال پولیووائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔