|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2024

کوئٹہ :صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کو ایشو نہ بنایا جائے اور یہ 26واں آئینی ترمیم ہے اس سے پہلے بھی 25ترمیم کی جا چکی ہیں

یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کیلئے ملک گیر ہڑتال کی جائے اور اس بطور ایشو پیش کیا جاے ترمیم صرف اور صرف قرآن پاک میں نہیں کی جاسکتی ہے دیگر اس کے بعد وقت اور حالات کے مطابق ترمیم کی گنجائش موجود ہے اس لیے اس کو ایشو نہ بنایا جاے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ہمیں ہر حالت میں گورنمنٹ کی رٹ کو بحال رکھنا ہے چاہے ہمیں اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑیکیونکہ گزشتہ دو مہینوں میں نہتے مزدورں کا قتل عام ہو رہا ہیں

اور دشمن عناصر اس طرح دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں اسی طرح کھلی چھوٹ ملی تو یہ مزید وحشی ہو جائے گئے تو انہیں کسی بھی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور امن امان خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *