|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2024

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے اور 5 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا  جہاں سے 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد قبضے میں  لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ خوارج کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *