|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان کی حکومت نے اپریل 2023سے لیکر ستمبر 2024 تک ڈیڑھ سال کے عرصے میں چینی کے 11ہزار سے زائد پرمٹ جاری کئے مگر اتنی بڑھی تعداد میں پرمٹ جاری ہونے کے باوجود چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

محکمہ صنعت وحرفت کے حکام کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ریجنل چینی ڈیلر کو رجسٹرڈ کررہے ہیں اور ہر ماہ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر اپنے حصے کے کوٹے کے مطابق سفارشات بھجواتے ہیں جن کو محکمہ صنعت وحرفت کے ڈائریکریٹ کی جانب سے پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں ،

محکمہ صنعت وحرفت کے حکام کے مطابق گذشتہ سال 21اپریل سے لیکر رواں سال 30ستمبر تقریبا ڈیڈھ سال کے عرصے کے دوران مجموعی طور پر 11145پرمٹ جاری کئے گئے

حکومت بلوچستان کو رجسٹریشن فیس کی مد میں 50لاکھ 45ہزار روپے کی آمدنی ہوئی بلوچستان میں چینی کے اتنی بڑی تعداد میں پرمٹ جاری ہونے کے باوجود اسکی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی اور یہ شکایت بھی زبان زد عام ہے کہ بلوچستان سے چینی افغانستان سمگل ہوتی رہی ۔