کراچی : کراچی کی عدالت نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہرسے گرفتاربلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کوبری کردیا۔جنوبی کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،
ملزمان میں وہاب بلوچ، آفتاب شوکت، امتیاز علی اور سیف الدین شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا،عدالت کا ملزمان کو دس ہزار روپے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
سماعت کے دوران ملزمان نے موقف اپنایاکہ پریس کلب پر لاپتہ افراد کے لیے احتجاج کر رہے تھے
جس پر پولیس نے موقف اپنایاکہ ملزمان کی وجہ ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا