تربت: نوبت لیسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر گاڑی مالکان نے سی پیک شاہراہ بلاک کردی،اسسٹنٹ کمشنر تربت نے مزاکرات کے بعد ٹریفک کھول دیا۔
بلیدہ زامران کے نوبت لیسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر زمیاد ڈرائیور اور گاڑی مالکان نے ہیرونک کے نزدیک سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے جام کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی ہدایت پر وہاں جاکر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کیے اور ان کے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے ٹریفک کھول دی۔