|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2024

کوئٹہ:  جماعت اسلام کے نومنتخب امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ نئی ٹیم کیساتھ ملکرگھرگھرجماعت اسلامی کاپیغام پہنچاکرجماعت اسلامی کوبلوچستان کاحقیقی پارلیمانی سیاسی دینی پارٹی بنائیں گے

جماعت اسلامی صوبے کے عوام کوحقوق دلاسکتی ہے حق دوبلوچستان مہم کوبہترمنظم بناکرحقوق کااجاگرکرکے حل کی کوشش کریں گے۔بلوچستان کے وسائل لوٹنے میں وفاق ومقتدرقوتوں کیساتھ کئی دہائیوں سے بلوچستان پرمسلط صوبائی حکوتیں برابرکے شریک ہیں بلوچستان کے عوام کوچیک پوسٹوں،تھانوں،سیکورٹی فورسزکے بجائیتعلیم،حقوق،روزگار،علاج کے مراکزوترقی چاہیے۔

کئی دہائیوں سے بلوچستان کے عوام سے صرف دعوے کیے جاتے ہیں عملی کام نہ ہونے کے برابرہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی مجلس شوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں سابق امیرصوبہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحق ہاشمی،عبدالمتین اخوندزادہ اراکین شوری نے شرکت کی اس موقع پرنومنتخب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مشاورت سے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان ژوب سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنمامرتضی خان کاکڑکوجماعت اسلامی بلوچستان کاجنرل سیکرٹری،سابق امیرصوبہ عبدالمتین اخوندزادہ، زاہداختربلوچ،ڈاکٹرعطاء الرحمان، مولاناعبدالکبیرشاکر،ایم پی اے عبدالمجیدبادینی،بشیراحمدماندائی، پروفیسرمولانامحمدایوب منصور،حافظ نورعلی،حافظ مطیع الرحمان مینگل کو نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان مقررکردیے ہیں.سیکرٹری جنرل و نئے نائب امراء نے صوبائی شورا میں اراکین وذمہ داران کے سامنے ذمہ داری کاحلف اٹھالیا۔

اس موقع پرنومنتخب امیرصوبہ نے مولانالیاقت بلوچ،محمدجان مری ایڈوکیٹ،مولانامحمداسلم گزگی،محمدصابرصالح ایڈوکیٹ،مولاناعبدالناصرشہاب زئی،نورالدین غلزئی،مولانامحمدعارف دمڑ،اعجازمحبوب کوصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمقررکیے۔

اجلاس میں ان زمہ داران کی استقامت کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔اجلاس میں مولاناعبدالحق ہاشمی،عبدالمتین اخوندزادہ سمیت دیگرزمہ داران واراکین شوری نے جماعت اسلامی کی تنظیمی،ملکی علاقائی صورتحال کے حوالے سے خطابات کیے شرکاء نے مولاناعبدالحق ہاشمی کاشکریہ اورمولاناہدایت الرحمان کیساتھ بھرپورجدوجہدکاوعہدکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *