کوئٹہ: ضلع پشین کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ مبینہ خودکش حملہ آورنے خود کو کو دھماکے سے اڑادیا ، تین افراد ہلاک ، دو فرار ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو سیکورٹی فورسز کو ضلع پشین کی تحصیل برشور میں پاک افغان سرحدی علاقے سبورہ کے مقام پر ایک مشکوک گاڑی میں سوار پانچ مبینہ دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاع ملی جس پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کاآغاز کیا تو مبینہ دہشتگردوں نے فورسز اور مقامی آبادی پر فائرنگ شروع کردی ۔
اس دوران ایک مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں و ہ اور اسکا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور حملہ آور کو فورسز اور مقامی افراد نے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا ۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے دو ساتھیوں موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔