|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

خضدار: کانک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب خضدار پنجگور شاہراہ پر کانک کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا

جس کے نتیجے میں دو افراد علی حسن ولد گاجی خان ساکن زیدی اور حسیب ولد سید ولی محمد ساکن کوئٹہ موقع پر جاں بحق اور سمیع اللہ ولد حق دار ساکن کوئٹہ زخمی ہو گیا

نعشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ضروری کاروائی کے بعد نعشیں خضدار کے حوالہ کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد پہنچانے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *