سینیٹ گیلری اور لابی میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اخترمینگل اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سربراہ بی این پی اخترمینگل اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں سات دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل اور اُن کے ساتھیوں نے سینیٹ گیلری اور لابی میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ اسٹاف کے روکنے پر اخترمینگل اور ساتھیوں نے ہاتھا پائی کی اور سینیٹ ہال میں چلے گئے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔
Leave a Reply