|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2024

کراچی : ارشد پپو قتل کیس کے ملزم عزیر بلوچ نے جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عزیر بلوچ نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے دیگر قیدیوں کی طرح کوئی سہولت حاصل نہیں، نہ عید کی نماز پڑھنے دی جاتی ہے اور نہ ہی جمعے کی۔

عزیر بلوچ کا درخواست میں کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی پر بھی کسی سے بات نہیں کرنے دی جاتی۔

اس حوالے سے عدالت نے 4 نومبر کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا۔