|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2024

کراچی:  امریکہ اور پاکستان کے بیچ سات دہائیوں پر محیط طویل المدتی شراکت داری قائم ہے، جو صحت، تعلیم، توانائی، معاشی ترقی اور سیکیورٹی جیسے شعبہ جات جیسی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

گزشتہ سالوں میں امریکہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں 50 فیصد سے زائد ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط و مربوط معاشی تعلقات کی عکاس ہے۔

سرمایہ کاری کی ان شعبہ جات میں ماحول دوست توانائی اور پائیدار زراعت میں سرمایہ کاری کے علاوہ صحت عامہ میں تپ دق کے کنٹرول کے منصوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکہ-پاکستان گرین الائنس اور عوامی روابط کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات بھی شامل ہیں۔٫

کراچی میں 22 سے 25 اکتوبر تک امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 350,000 ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) منصوبے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران، ڈونلڈ بلوم نے کہا: “یہ نادر منصوبہ، جو امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہء تکمیل کو پہنچا ہے، جو واضح طور پر ان تمام کاوشوں کی نمائندگی کرتا ہے جو امریکہ اور پاکستان مل کر کرتے آئے ہیں۔

” فریئر ہال 2002 کے دھماکے میں متاثر ہوا تھا اوراسکی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

امریکی سفیر بلوم نے تپ دق کے خلاف پاکستان کیجانب سے کی گئی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے حکومت سندھ کو پانچ جدید تشخیصی موبائل گاڑیاں اورتین موبائل ایکس رے مشینیں بھی فراہم کیں۔

یہ آلات USAID کے پروگرام کے تحت دیئے گئے تاکہ دور دراز علاقہ جات میں تپ دق کی تشخیص و علاج تک پہنچ میں بہتری لائی جا سکے۔امریکی سفیر نے ایک مقامی فوڈ پراسیسنگ کمپنی نیوٹریلو کا بھی دورہ کیا، جسے یو۔ایس۔ایڈ کے انویسٹمنٹ پروموشن ایکٹیویٹی (آئی۔پی۔اے) پروگرام کے تحت تعاون حاصل ہے، جسکا مقصد امریکی معاونت سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور روزگار کی مد میں نت نئے رجہانات کو فروغ دیا جا سکے۔کراچی میں قیام کے دوران، امریکی سفیر بلوم نے انسانی حقوق کے ماہرین سے ملاقات کی،

اور مذہبی آزادی ومحنت کشوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی دوران امریکی بزنس کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ ایک عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ-پاکستان تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی سفیرڈونالڈ بلوم کا کراچی کا دورہ امریکی حکومت کی پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری اور پاکستانی عوام کے ساتھ باہمی تعاون و شراکت کا اہم ثبوت ہے۔

سفیر بلوم نے اس موقع پر کہا: “ایسی شراکتداریوں کے ذریعے، امریکہ اور پاکستان ایک ساتھ ملکر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں، عوامی روابط کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عظیم تاریخ و ثقافت کو محفوظ کر رہے ہیں۔