|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2024

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور ضلعی کونسلران سمیت پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ جبری گمشدگیوں میں اضافہ،

لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ عوام کے خلاف جاری ناروا ظلم و جبر کے خلاف نکالی جانے والی ریلی جو کہ مورخہ 26 اکتوبر 2024، بروز ہفتہ بوقت سہ پہر 3:00 بجے بلوچستان یونیورسٹی سریاب روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک نکالی جائے گی

اس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف سیاسی و جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔