کوئٹہ: بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی مہم 28 اکتوبر سے شروع ہو گی، مہم کے دوران 26 لاکھ، 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق صوبہ کے تمام 36 اضلاع میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے مہم کی تیاریاں مکمل ہیں ،انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پولیو قومی مسئلہ ہے اس کی تدارک کے لیے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے،
اس مہم میں ہم نے ایک ایک بچے تک پہنچنا ہے اور قطرے پلانے ہیں ، بلوچستان میں رواں سال پولیووائرس کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں 6 کیسز ضلع قلعہ عبداللہ اور 3 کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں ، پشین، چمن اور ڑوب سے دو ، دور کیسز جبکہ ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ ،خاران اور نوشکی سے ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔