|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2024

دکی :  مندے ٹک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کوئلے کی ٹرکوں کی کانوائے کی حفاظت پر مامور ایف سی کی کیو ار ایف گاڑی پر ہوا ہے

ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے جن میں نائب صوبیدار اختر ،لاس نائک محمد اصغر ،سپاہی ثاقب اور سپاہی تہذیب شامل ہیں۔دھماکہ دکی لورالائی شاہراہ پر اسوقت ہوا جب ایف سی کا کیو ار ایف گاڑی دکی سے کوئلے سے لوڈ ہونے والے ٹرکوں کی حفاظت کے لئے انکے ساتھ دکی سے لورالائی جارہے تھے۔دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو ایف سی ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ لورالائی منتقل کردئیے گئے۔

دھماکے کے بعد ایف سی لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کا محاصرہ کرکے دکی لورالائی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی روک کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضع رہے کہ یکم فروری 2024 سے دکی کول مائنز پر حملے شروع ہوگئے ہیں

11 اکتوبر کو کول مائنز پر ہونے والے حملے میں ایف سی کا ایک سول اہلکار سمیت 21 مزدور شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل بھی دکی میں کول مائنز کی سیکورٹی پر مامور ایف سی چیک پوسٹوں اور مزدورں پٹ متعدد حملے ہوئے ہیں۔