کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں غریبوں کو دھکے ملنے لگے, شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دو بڑے سرکاری اسپتالوں جن میں سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ادویات ناپید ہو گئی
ایمرجنسی شعبوں میں بھی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی حالت بھی نہ بدل سکی ان دونوں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تعینات اسٹاف شہریوں کی تذلیل کرنے لگے،
شہری حلقوں کے مطابق سول اسپتال اور بی ایم سی کی آرتھو پیڈک او پی ڈیز میں بینڈیج تک دستیاب نہیں ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ شعبہ حادثات میں ایمرجنسی کے مریض سرنج تک نجی میڈیکل سٹورز سے خریدنے لگے تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود سرکاری اسپتالوں کے وسائل کی کمی دور نہ کی جاسکی۔