ژوب : گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول سرکاری کے کلرک طلبہ کے امتحانی فیس کی رقم جوئے میں ہار گیا ، سینکڑوں طلبہ کا مستقبل دا پر لگ گیا
مقدمہ درج کلر ک گرفتار تفصیلات کے مطابق بلوچستان شہر کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ماڈل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے کلرک شہزاد جمال نویں اور دسویں جماعت کے سینکڑوں طلبہ کا امتحانی فیس کی رقم چوبیس لاکھ روپے بلوچستان بورڈ کے اکانٹ میں جمع کرنے کی بجائے آن لائن جوئے میں ہار گیا
اس حوالے سے سکول پرنسپل وزیر خان ناصر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ رقم میٹرک امتحانات کے داخلے کے لئے 30 اکتوبر تک بلوچستان بورڈ کے اکانٹ میں جمع کرانا تھا
مگر کلرک نے رقم بورڈ آفس کے اکاونٹ میں جمع کرنے کی بجائے جوئے میں لگا کر ہار گیا ہے جس کی بنک تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہے بورڈ آفس میں فیس بروقت جمع نہ ہونے کے نتیجے میں طلبہ کے داخلے اور امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ملزم سے رقم وصولی تک فیس جمع کرنے میں مہلت دینے کے لئے وزارت تعلیم اور بلوچستان بورڈ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔