|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2024

اورماڑہ : اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی غنڈا گردی تاحال برقرار ہے۔

پیر کے روز متعدد ماہی گیروں کے مچھلی پکڑنے والے جالے غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث غیر مقامی ٹرالرز نے اجاڑ کر برباد کر دیے۔

اطلاعات کے مطابق اورماڑہ میں مقامی ماہی گیر گنج داد، خدا گنج، لقمان اور اورماڑہ کے دیہی علاقے گور ہڈ سے تعلق رکھنے والے دیگر چند ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار میں استعمال ہونے والے جالے سمندری حیاتیات کی بے دریغ نسل میں ملوث غیر مقامی ٹرالرز نے تہس نہس کر دیے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیروں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے اورماڑہ کے سمندری حدود میں گزشتہ چند روز کے دوران ٹرالرز مافیا کی جانب سے غنڈا گردی اور مقامی ماہیگیروں کے جالے نقصان دینے اور ماہی گیروں پر شدید پتھرا کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں