کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی سفری ضروریات اور ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز کیا جاررہا ہے
جو نہ صرف خواتین کی سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ صوبے کی خواتین کو زیادہ آزادی اور تحفظ کا احساس بھی فراہم کرے گا۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کی ترقی اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
پنک بس سروس منصوبے کے ذریعے خواتین کو ایک بہتر اور محفوظ سفر کا موقع فراہم کیا جائے گا جس سے ان کی معاشرتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم خواتین کے لیے سفری سہولتوں میں بہتری کا باعث بنے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی خواتین کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت بلوچستان اسطرح کے مزید منصوبے پیش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
Leave a Reply