|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو نینشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن کا انعقاد سیاسی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہے ،

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو پارٹی سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی اپنے پرامن سیاسی و جمہوری نقطہ نظر کو آگے بڑھائے گی،

ملک میں رواداری، برداشت اور اخلاقی اقدار پر مبنی سیاسی رویوں کا تسلسل مضبوط پارلیمانی نظام کی ضمانت ہے اور پارلیمانی سیاست میں نیشنل پارٹی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور قومی یکجہتی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی رائے قابل احترام ہے اور روز اول ہم نے برملا طور پر سب کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ خواب ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *