کوئٹہ:صوبائی وزیر برائے PHEسردار عبدالرحمن کھیتران نے پنجگور میں مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
یہاں سے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک اور صوبے میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں مزدوروں کا اہم کردار ہے جن کوسوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں 60سے زیادہ مزدوروں کو شہید کرنا باعث تشویش ہیں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلے تمام اقدامات اٹھاے جائیں گئے تاکہ اہندہ اس طرح کے دلخراش واقعات نہ ہو اور ہماری بہنیں بیوہ اور بچے یتیم نہ ہو اور میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں
مزدوروں کو قتل کرنا قابل مذمت دلخراش واقعہ ہے اس طرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہیں سردار کھیتران نے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلے دعا گو ہو۔
Leave a Reply