|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2024

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں مختلف میڈیکلوں پہ دستیاب ادویات کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث بیمار مریضوں کو ادویات خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پیناڈال کی گولی کی قیمت 60 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ڈسپرین کی قیمت 50 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے

کوئٹہ شہر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں بے تاشہ اضافہ کر دیا ہے

جس سے غریب عوام ادویات لینے سے بھی محروم ہو گئی ہے مختلف اقسام کی ادویات جن میں شوگر کینسر دمہ ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں شامل ہیں ان کی ادویات میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے مختلف کمپنیوں نے ادویات کی قیمت مزید بڑھانے کے لیے بھی سپلائی بند کر رکھی ہے

جس کے باعث مریضوں کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے کوئٹہ شہر کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور ہسپتالوں کے میڈیکلوں پہ بھی یہ ادویات نہ پیدا ہو کے رہ گئی ہیں

جبکہ مختلف میڈیکل سٹور کے مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنی میں مکمل سپلائی بند کر رکھی ہے۔ دریں اثناء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شوگر کے مریضوں کی پریشانی میں بدستور اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے کوئٹہ شہر کے مختلف میڈیکل سٹور جن میں جنا ح روڈ پر کئی تعداد میں میڈیکل سٹور موجود ہیں ان میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین ملنا ایک دشوار مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں اکثر میڈیکلوں پر شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی دستیابی ناممکن ہو گئی ہے جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں نے انسولین کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے مال کی سپلائی روک رکھی ہے

جو اج گزشتہ چار ماہ ہو گئے ہیں جس کے باعث شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جن میں مختلف کمپنیاں فائزر میک سٹارٹ انسولین ایکٹراپیڈ ہیومولین نوا میکس اور کئی دیگر اقسام کی انسولین کی سپلائی کمپنیوں نے مکمل طور پر بند کر رکھی ہے جس کے باعث شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انسولین کی قیمتوں میں اب تک بے تحاشہ اضافہ کمپنیوں نے کیا ہے اس مہنگائی کے دور میں مزید اضافے سے شوگر کے مریضوں کو مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا جبکہ جنا روڈ کے مختلف میڈیکل مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں سے ڈیلی 50 ہزار روپے کا مال خریدا جائے تو اس پر ایک پین یا ایک ریفرل انسولین کمپنی مہیا کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *