سبی: ڈپٹی کمشنر سبی (ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر) جہانزیب شیخ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع سبی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر سرکاری افسران و ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی بی08 علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی و رٹرننگ آفیسر علی شاہ عباسی سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین و افسران پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مکمل پابندی لگا دی ہے
انہوں نے کہا کہ ا?ئین اور قانون کے مطابق الیکشن کے دوران کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی تقریب یا سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اگر کوئی سرکاری ملازم کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سبی علی اصغر مگسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت و امیدوار کی انتخابی مہم میں مدد یا معاونت کرتے پایا گیا
تو اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کو لکھوں گا جس پر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں جائے گی
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جن ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ان میں سے چند ایسے ملازمین بھی ہیں جو کسی بہانے سے ڈیوٹی کرنا نہیں چاہ رہے انکو بھی یہ واضح کرتا چلوں کہ ایسے تمام ملازمین کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا فرائض میں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Leave a Reply