|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2024

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، آرگنائزیشن مینیجمینٹ ماڈیول، ضلعی دفاتر میں دوسرے محکموں کے آفیسران کی حاضری سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی عبدالصبور کاکڑ، سینیئر ایم بی آر قمبر دشتی سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی-

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں

ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ فیلڈ آفیسرز جو دورے کرتے ہیں اور ان کی رپورٹ پیش کرتے ہیں تو تمام سیکرٹریز کو چاہیئے کہ اپنے متعلقہ محکمے سے متعلق مسائل کے حل کو فوری یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کا حق ہے کہ صوبائی حکومت ان کے مشکلات کو حل کرے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی دفاتر میں آفیسران اپنی حاضری یقینی بنائے بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دفاتر میں آفیسروں اور ملازمین کی حاضری میں بہتری آئی ہے لیکن اسے اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پرانے گاڑیوں (جو اپنی مدت پوری کر چکے ہیں) کی نیلامی کی پروسیس جلد شروع کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *