بختیارآباد: بختیارآباد میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی لیویز فورس کی ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ, لیویز اہلکار شہید, شہید لیویز اہلکار کی شناخت سعید خان لاشاری کے نام سے ہوئی, شہید لیویز اہلکار کی نماز جنازہ میں سردارزادہ میرحیربیارخان ڈومکی, ڈپٹی کمشنر سبی, کرنل 52 ونگ لہڑی, اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق بختیار آباد لیویز تھانہ کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی لیویز ٹیم پر بھاگ ناڑی کے علاقے گوٹھ دشتی کے مقام پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
شہید لیویز اہلکار کی شناخت سعید خان لاشاری کے نام سے ہوئی جو کہ لہڑی کا رہائشی تھا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی سربراہی میں لیویز فورس بختیارباد, سبی کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
جبکہ بھاگ ناڑی کی پولیس کا مزید دستہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ دوسری جانب شہید لیویز اہلکار کی جسد خاکی لیویز تھانہ بختیار آباد منتقل کر دی گئی اور بعد ازاں شہید اہلکار کی جسد خاکی ان کے آبائی شہر لہڑی منتقل کی گئی
جہاں پر شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سردارزادہ میرحیربیارخان ڈومکی, ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ , کرنل 52 ونگ لہڑی, اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سمیت دیگر آفیسران و قبائلی عمائدین, علاقائی معتبرین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید لیویز اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
Leave a Reply