|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں پچھلے سات ماہ کے دوران محکمہ صحت اسپتالوں کیلئے ادویات خرید نہ سکا۔

وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے پندرہ روز قبل ادویات کی فراہمی کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدہ ہوگیا ہے

پندرہ دن میں کوئٹہ کے اسپتالوں میں ادویات دستیاب ہوں گی،بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں رواں سال اپریل میں ادویات ختم ہوگئیں تھیں جس کے بعد رواں مالی سال کے بجٹ میں کیلئے ادویات کی خریدی کیلئے دو ارب روپے رکھے لیکن ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے احتجاج کے باعث چار ماہ تک ادویات کی خریداری نہیں ہوسکی

جسکی وجہ سے اب صوبے کے تمام اسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں ہیں حتی کہ شعبہ حادثات میں عملے کے پاس بینڈیج تک نہیں ہے

اس ضمن میں ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے بتایا کہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے پندرہ روز میں کوئٹہ کے تمام اسپتالوں اور ایک ماہ میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو ادویات مہیا کردی جائیں گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *