|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2024

نوکنڈی: بی وائی سی کے کال پر حالیہ دنوں بلوچستان اور کراچی سے بلوچ طلبا کی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی ریجن کی جانب سے نوکنڈی شہید حمید چوک بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

جس میں نوکنڈی کے تاریخ میں پہلی مرتبہ چھوٹے چھوٹے بچیوں نے اس احتجاجی ریلی شرکت کی احتجاجی ریلی میں گمشدہ افراد کے بازیابی کے کا مطالبہ کیا گیا یہ احتجاجی ریلی مختلف شاہراہ سے ہوتا ہوا مین چوک پر ایک احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ بلوچوں کو اغوا میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اس وقت بہتر ہزار کے قریب بلوچ لاپتہ ہیں اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے

تو اسے ملکی قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جائے اور جرم ثابت ہونے پر اسے قانون کے مطابق سزا دیا جائے مگر ریاست بلوچوں کو لاپتہ کرکے انہیں کہی سالوں تک عقوبت خانوں میں بند کردیتا ہے

مقرین نے کہا لوگ اپنے پیاروں کے راہ دیکھتے ہوئے کہی مائیں اس دنیا سے چلی گئی ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *