|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 22جبکہ ملکی سطح پر تعداد 43ہوگئی ۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بچے میں ٹائپ ون پولیووائڈوائرس کی تصدیق کی ہے ۔

حکام کے مطابق چاغی سے پولیوکا رواں سال کا پہلا کیس ہے جبکہ بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی اس کے علاوہ سندھ میں 12 خیبر پختونخوا میں 7 بچے پولیو سے معزور ہوئے،پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹر حکام کے مطابق پنجاب اوراسلام آبادسے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *