|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ :  بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس عبدللہ بلو چ اور جسٹس اقبا ل احمد کا سی پر مشتمل بنچ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بلو چستان کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو درپیش با قی ما ندہ مسائل کے حل کے لئے چیئر مین فیڈرل بورڈ آ ف ریوینو ،آ ئی جی ایف سی کے نما ئندوں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلو چستان اور کسٹمز کے بلو چستان میں تعینات تمام متعلقہ آ فیسران کا اجلاس منعقد کر کے اس کے منٹس اگلی سما عت پر بنچ کے روبرو پیش کریں۔

گزشتہ روزآل پا کستان ڈرائی فروٹ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسو سی ایشن کی جا نب سے دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کے دوران درخواست گزار حا جی فو جان ان کے وکیل کا مران مرتضیٰ ایدووکیٹ ،چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مر یا نی ان کے وکیل پرویز خان ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نجم الدین مینگل،ڈی اے جی نصیراحمد بنگلزئی ،ایڈووکیٹ جنرل بلو چستان محمد آ صف ریکی،اے اے جی نصرت بلو چ ،سلمہ عبدالفتح ،کسٹم کے عبدالسمیع با بر ایڈووکیٹ ،ایف سی نا رتھ کے عنا یت کا سی ایڈووکیٹ ،وفا قی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آ غا ،چیئر مین ایف بی آ ر راشید محمود لنگڑیال ، ممبر کسٹمز آ پریشن محمد جنید جلیل خان ،چیف کلکٹر کسٹم کو ئٹہ محمد یعقوب ما کو ،ڈائریکٹر کسٹمز انٹی لیجینس علی رضا ہنجرا،کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کو ئٹہ جمیل بلو چ ،ڈائرکٹر کسٹمز انٹی لیجنس کو ئٹہ محمد دائود پیزادہ ،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کو ئٹہ عمر شفیق ،وفاقی جوائنٹ سیکرٹری داخلہ شبیر خان خٹک پیش ہو ئے۔

سما عت شروع ہو ئی تو وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئر مین ایف بی آ ر نے متعلقہ آ فیسران کے ہمرا ہ پیش ہو کر رپورٹ جمع کرا ئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میںاسپیشل سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت 21اکتو بر کو وزرت داخلہ کے آ فس میں اسٹیک ہو لڈر ز اور درخواست گزاران ، امپورٹر ز /ایکسپورٹرز ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل بلو چستان ہا ئی کورٹ ، فیڈرل بو رڈ آ ف روینیو ،کسٹمز ،فرنٹیئر کو ر بلو چستان (نارتھ اور سائوتھ ) وزارت داخلہ حکومت بلو چستان کے حکام اور نما ئندوں کا اجلاس منعقد کیا گیا اور چیف کلکٹر کسٹمز کی جا نب سے درخواست گزاران صدر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ محمد ایوب مر یا نی ، حاجی فو جان اور امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو دعوت دے کر ان کے ساتھ 23اکتو بر کو اجلاس منعقد کر کے ان کے مسائل کو زیر بحث لا نے اور ان کو حل کر نے کا فیصلہ ہوا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مذکو رہ ہدایات کی روشنی میں چیف کلکٹر کسٹمز بلو چستان ، کلکٹر آ ف کسٹمز اپریزمنٹ کو ئٹہ اور تفتان ،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ ،ڈائریکٹر کسٹمز انٹی لیجنس کو ئٹہ ،درخواست گزاران ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے ما بین 23اکتوبر کو اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اور 25اکتوبر کو سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت فریقین کا فا لو اپ میٹنگ بھی منعقد کیا گیا جس میں درخواست گزاران ، امپورٹرزو دیگر کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور انروٹ اور با رڈرز پر تجا رت کے لئے سہولیات دینے کی ہدایات دی گئی۔

صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان محمد ایوب مر یا نی اور حاجی فوجا ن نے کلکٹر کسٹمز کو ئٹہ کے ساتھ پروڈکٹیو میٹنگ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں23اکتوبر کوتشکیل دی گئی کمیٹی کی تجاویز سے متعلق بھی تفصیلا ت دی گئی تھی۔

رپورٹ میں ایف سی (نا رتھ ) بلو چستان کی جا نب ایف بی آر کے8اکتوبر کو جا ری کئے گئے لیٹر کے ذریعے انٹی اسمگلنگ لا ز کے تحت بلو چستان بھر میں اختیارات ملنے اورچیکنگ اورغیر قانونی اشیا ء کو سیز کر نے سے متعلق اختیارات کو محدود کر نے با رے بتا یا گیاہے ور کہا گیا کہ غیر قانونی ما ل کوپکڑنے کے بعد وہ اسے کسٹمز اتھارٹیز کو حوالے کر نے کے پا بند ہوں گے جو مزید کا رروائی کے مجا ز ہیں۔

تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد تمام اسٹیک ہو لڈرز کو ایک دوسرے سے رابطے بڑھا نے کی تا کید کی گئی تا کہ قانونی تجا رت کوبڑھا یا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے کسٹمز انٹریڈیکشن ماڈیول (سی آ ئی ایم )کوانشور کر نے کی یقین دہا ئی کرا ئی اور امپورٹرز کو تا کید کی گئی کہ وہ بروقت جی ڈیز فرا ہم کیا کرے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں درخواست گزاران کے تحفظات کو ایف بی آر اورکسٹمز اتھارٹیز کی جا نب سے حل کر دیا گیا ہے۔

مذکو رہ رپورٹ کی کا پیاںدرخواست گزاران و دیگر فریقین کو فرا ہم کر دی گئی جنہوں نے سیکرٹری داخلہ ،ایف بی آ ر اور کسٹمز حکام کے ساتھ اجلاس سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔

با قی ما ندہ مسائل کو با ہم گفت و شنید کے ذریعے حل حل کیا جا ئے گا۔

سیکرٹری داخلہ اور چیئر مین ایف بی آ ر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے صدر اور درخواست گزار کے ساتھ ایک اور اجلاس کے لئے خود کو پیش کیا۔

بنچ نے وفا قی سیکرٹری داخلہ کو درخواست گزاران ،چیئر مین ایف بی آر ، آ ئی جی ایف سی کے نما ئندگان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کسٹمز کے تمام متعلقہ آ فیسران جو بلو چستان میں تعینا ت ہیں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے اس کے منٹس اگلی سما عت پر پیش کر نے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹی لیجنس کو ئٹہ نے گزشتہ سما عت کے موقع پر اپنے نا م جا ری ہو نے والے عدالتی شوکاز نوٹس کا جواب خود پیش ہو کر جمع کرا یا اور غیر مشروط طور پر عدالت سے معافی طلب کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی بنچ سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ کچھ مس کمیونیکیشن کے باعث عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہیں کیا جا سکا۔

بنچ نیایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا کو منظور کر تے ہو ئے ڈائریکٹر کسٹمز انٹی لیجنس دائود پیرزادہ 15اکتو بر کو جا ری ہو نے والا شوکا ز نوٹس واپس لینے کے احکامت جا ری کر تے ہو ئے اسے آ ئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں درخواست کی سما عت 5دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *