|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلا شبہ بلوچستان اپنے دو سیکٹرز تجارت اور زراعت کے ذریعے اقتصادی طور پر بہت جلد ابھر سکتا ہے

کیونکہ یہ سینٹرل ایشیا، میڈ ایسٹ اور جنوبی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے ہم اپنے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی دینے اور اپنے صوبے کی زرخیز زمین پر جدید کاشتکاری کی تکنیک اپنانے سے انقلاب برپا کر سکتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمیں تمام چھوٹے بڑے تاجروں اور کاروباری حضرات کی مشکلات کا خوب احساس ہے۔

گزشتہ چند برسوں سے مسلسل عالمی وبا کروناوائرس، قدرتی آفات اور بارڈرز کی بندش وغیرہ کے باعث صوبے بھر کے عوام بالخصوص تاجر برادری بہت متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں موجودہ حکومت صوبے میں معاشی سرگرمیوں کی فعالیت اور بارڈر ٹریڈز کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے. وفد میں میروائس خان کاکڑ اور عبدالاحد آغا نے پورے بلوچستان کی تاجر برادری اور خاص طور پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان نے ہر وقت ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے،

روز اول سے گورنر ہاس کے دروازے عوام کیلئے کھول رکھے ہیں اور ہماری آواز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام تک پہنچایا ہے جس سے ہماری کئی مشکلات میں خاصی کمی آئی ہے.

حالیہ تفتان بارڈر کو پینتالیس دنوں کیلئے کھل کر تاجروں کے دل جیت لئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *