|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے نو منتخب صوبائی ترجمان کے جاری کردہ بیان کہ مطابق نو منتخب صوبائی کابینہ کا ایک تعارفی اجلاس بعد از حلف برداری پارٹی کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت نو منتخب صوبائی صدر اسلم بلوچ منعقد ہوا تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ بلوچستان کے دہشت زدہ حالات میں پارٹی کی جمہوری روایات کو جاری رکھتے ہوئے قومی کانگریس و وحدت کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر بلوچستان کی عوام اور پارٹی کہ ہزاروں کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں

اور اجلاس میں موجود نو منتخب صوبائی کابینہ کو بھی مبارک باد پیش کرتاہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی سیاسی و جمہوری جہدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے

اور پارٹی کو نئے جوش وجذبہ کہ ساتھ اپنا سیاسی نظریہ عوام میں لے جائیں اور بلوچستان کے عوام کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور سیاسی کردار کریں گے

صوبائی صدر اسلم بلوچ نے مزید یہ بھی کہا کہ کونسل نے جو بھاری ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے اس پر اپنے نظریے کہ ساتھ پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گئے

اور پارٹی کی نظریاتی فکری جمہوری سوچ کو عوام تک پہچائیں گے اجلاس کی کاروائی نو منتخب صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ نے چلاتے ہوئے اپنی نو منتخب صوبائی کابینہ کو مبارکباد پیش کی

اور کہا کہ اب ہمیں دن رات پارٹی کہ لیئے کام کرناہوگا اور تنظیم پر توجہ دیتے ہوئے تنظیم کو مظبوط بنانا ہوگا کیونکہ مظبوط تنظیم ہی پارٹی کو بلوچستان سمیت ملک بھر عوام کی نمائندہ جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *