|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیرایری گیشن میرصادق عمرانی، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، ثناء اللہ جتک ، ملک حمید کاکڑ،وکلاء ونگ کے سید ظہورآغا،لیبر ونگ کے صوبائی صدرشاہجہان گجر،اختر بلوچ،جہانگیر بلوچ ،رحیم آغا،حناء گلزار نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شہید والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملکر 26ویں آئینی ترمیم کو منظور کروایا ترمیم کی منظوری کے بعد اب عدالتی عمل تیز اور فعال ہوگا کیسز جلدی نمٹائے جاسکیں گے ججز کو ہٹانے کیلئے پارلیمان کا اختیار تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیراہتمام 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد یوم تشکر کے حوالے سے کوئٹہ سٹی کے دفتر سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل کوئٹہ سٹی کے دفتر سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں آئین کی حکمرانی اورعوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سینٹ اورقومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے 26وین آئینی ترمیم منظور کروائی صدرمملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد اب یہ ترمیم پاکستان کے آئین کا حصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو 1973ء کا متفقہ آئین ، صوبوں کو صوبائی خودمختاری ، خیبرپختونخوا کو صوبے کا نام دیا اور اب26ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا سہرا بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،میاں شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن اوردیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کی خوشنودی نے کیلئے آئینی ترمیم کا بائیکاٹ کیا

عوام اب عمران خان اورانکی جماعت کے اصل چہرے کوپہچان چکے ہیں جو ملک و قوم عوام کی خدمت کی بجائے انتشار کی سیاست کررہے ہیںاب عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *