|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

کوئٹہ :  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد علی لہڑی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے بیٹے نے وی بی ایم کو فراہم کردیں

خالد حسین لہڑی نے تنظیم سے شکایت کی کہ انکے والد محمد علی لہڑی ولد محمد حسین کو فورسز نے 8 اکتوبر 2017 میں انکے ساتھ کانک ضلع مستونگ سے ایف سی اور دیگر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سے غیر قانونی طریقے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیا

محمد حسین نے کہا کہ انہیں ایک مہینہ کے بعد چھوڑ دیا لیکن انکے والد محمد علی تاحال ملکی اداروں کے حراست میں ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر دروزے پر دستک دی

لیکن اب تک انہیں انکے والد کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے انکے خاندان کیلوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں

اور انکی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تنظیمی سطح پر محمد حسین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے والد محمد علی کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا

اور انکی باحفاظت بازیابی کے ہر فورم پر آواز بھی اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ محمد علی کی طویل جبری گمشدگی ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی ایک ناقابل معافی جرم اور انسانیت سوز ظلم ہے

کیونکہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے خاندان کے سارے لوگ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں اور انکی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے اور لاپتہ کی عدم بازیابی اور جبری گمشدگیوں کی وجہ سے اہل بلوچستان کے دلوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

جس کا وہ اظہار کرتے آرہے ہیں جو ملک کی سلامتی کے لیے نیک شکون نہیں اس لیے اب حکومت اور ملکی اداروں کے سربرہوں کو سنجیدگی مظاہرہ کرنا چاہیے

محمد علی لہڑی سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے جن لاپتہ افراد پر الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرکے بلوچستان کے لوگوں کو عدم تحفظ کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *