|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2024

کوئٹہ : بی ایس او پجار سائنس کالج یونٹ کی جانب سے بلوچستان کی موجودہ تعلیمی و سیاسی صورتحال پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا

اسٹڈی سرکل کی کاروائی یونٹ سیکٹری حافظ کامران بلوچ نے چلائی شہدائے بلوچستان کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اسٹڈی سرکل سے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمیں بوئیر صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

مگر تعلیمی اداروں میں جان بوجھ کر فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جاتا ہے تاکہ بلوچستان کو مزید پسماندہ رکھا جائے، سائنس کالج کو سیف سٹیز کیمروں کے سامنے جلایا گیا

200 میٹر دور فائر برگیڈ دفتر ہونے کے باوجود خاکستر ہوگیا لیکن آج تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا حکومت دشمن پالیسیوں کے خلاف اب ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ روز اول سے آج تک بی ایس او پجار نے ہمیشہ طلباء کو انکے درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے جد و جہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شعوری سیاسی جدوجہد کے پیروکار ہے ہم پر امن سیاست کو اپنا کر کتاب و قلم کی طاقت سے ان سالمیت قوتوں کا مقابلہ کریں گے

سٹڈی سرکل سے اراکین مرکزی کمیٹی انعام بلوچ باہوٹ چنگیز سی سی ممبر و شال زون آرگنائزر وسیم بلوچ بی ایس او پجار شال زون کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی امجد کریم کیلکوری جھاؤ زون کے جنرل سیکٹری عمران الفت و دیگر نے بھی خطاب کیا سٹڈی سرکل میں یونٹ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں قائد طلباء مرکزی چیئرمین بوئیر صالح بلوچ نے یونٹ ممبران کو کتابیں انکے حوالے کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *