|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مستونگ دھماکہ میں اسکول کے بچوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت افسوسناک ہے،

ریاست اور حکومت کا شہریوں کی جان و مال کی تحفظ برائے نام ہے، مستونگ لہولہان ہے۔

ریاست اور حکومت بلوچ کی قتل و غارت میں خاموش تماشائی بن چکا ہے۔ انتے بڑے پیمانے میں خون کا گرانا انسانیت کی تذلیل ہے،

بی ایس او پجار مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ آئے روز تعلیمی اداروں اور طلبا پر دہشتگردنہ حملہ بلوچ قوم کو تعلیم و تدریس سے روکنے کا سازش ہے

جو تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے،بی ایس او پجار مرکزی ترجمان نے مستونگ واقع میں شہید خاندانوں سے اظہار ہمدردی و افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست عوام کی جان و مال اور تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنائیں،

حملے میں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *