|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مستونگ کے دالخراش واقعے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں 7افراد کی شہادت اور35سے زائد افراد جن میں طلباء￿ و طالبات بھی شامل ہیں

کا زخمی ہونا کسی المیہ سے کم نہیں ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دالخراش واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے حکومتی ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے کٹہرے تک پہنچائے

بیان میں سانحہ مستونگ کے بعد کل 2نومبر کی پہیہ جام ہڑتال کو منسوخ کر کے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے پارٹی بیان میں پارٹی رہنماوں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے

 وہ زخمیوں کی جس حد تک ممکن ہو سکے اس کی مدد کریں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہو کر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں پارٹی بیان میں مزید کہا گیا کہ پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *