|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : مستونگ میں مختلف سکولوں کے طلبا نے سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے دھرنا دیا

جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں م

ظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا حکومت اور قانون نافذ کر نے والے ادارے معصوم بچوں کے قاتلوں کے گرفتار کر کے دھماکوں کے دھندے بند کیے جائیں اور بلوچ طلبا کی نسل کشی بند کی جائے کئی گھنٹوں تک روڈ بند رہنے سے ٹرانسپورٹروں،

عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال ڈی ایس پی مہاداد بلوچ، تحصیلدار بلند خان شاہوانی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے

لیکن مظاہرین نے احتجاج ختم نہیں کیا کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب ٹریفک جام ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات آنے تک تا حال مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم نہیں کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *