کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرحدوں کوجائز تجارت کاروبار اور آمدورفت کیلئے بند کرنے والوں کا کاروبار زوروں پر جبکہ لاکھوں نوجوان بے روزگار تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
ایف سی کو جدید آلات سے لیس کرنے کے بجائے لیویزوپولیس کو جدید آلات وسہولیات اور اسلحہ سے لیس کرکے امن وامان کا کام لیا جاسکتاہے ایف سی کو جدیدآلات کی نہیں سیکورٹی کے بجائے کاروبار بھتہ خوری وباخلاقی سے دور اور انسانی اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے امن وسلامتی کیلئے لیویزوپولیس کی خدمات بہت زیادہ ہے ایف سی کی بداخلاقی، بدعنوانی وبھتہ خوری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ خراب کیا ہے
لیویز وپولیس کو نظرانداز کرکے بداخلاق ،بدتمیزفورس کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے جس سے نفرت وتعصب کے ساتھ امن وامان کا مسئلہ بھی پید اہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہو ں گوادر میں تقریب اورلاہور میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ریلوے وسفرکی دیگر جدید سہولیات بھی میسر نہیں موٹروے بلوچستان کے عوام کیلئے شجر ممنوعہ بناکر میٹروبس ،گرین ریلوے کی سہولیات سے بھی محروم کیا گیا ہے ۔
گوادر بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی روزگار تعلیم اورعلاج وسفر کی سہولیات سے محروم ہیں جماعت اسلامی ا س ظلم وجبرکے خلاف اورحقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کررہی ہے ۔
مستونگ میں معصوم بچوں، نہتے عوام ،پولیس والوں کوشہید کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔
دہشت گردوں کو کوئی قوم ومذہب نہیں بلوچستان کو تعلیمی کاروباری پسماندگی کی طرف دکھیلنے والوں کامقابلہ دیانت دار ایما ن دار اورمخلص قیادت کر سکتاہے ۔
بارڈر ٹریڈ پر سے پابندی اٹھاکر بلوچستان میں تیل کی قلت وقیمتوں اوربے روزگاری میں اضافے کو رکھوایا جائے۔ سیکورٹی اداروں کاسیکورٹی کے بجائے تجارت ،چیک پوسٹوں،بارڈرزوساحل پرعوام کو تحفظ دینے کے بجائے غنڈہ ٹیکس، بھتہ خوری کی وصولی کی وجہ سے بدامنی ،کرائمز میں اضافہ عوام عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔
ایوان وعوام میں ہر ظلم وزیادتی ،ناانصافی ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔جائز حقوق،وسائل سے محرومی ،جگر گوشوں کی عدم بازیابی ،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی نے مسائل ،مشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کر دیا جماعت اسلامی عوامی مسائل پر صوبہ بھر میںبھرپورآوازبلند کریگی ہم خاموش بیٹھیں گے نہ کسی کے دبائومیں آئیں گے ہر ظلم ہرظالم کے خلاف ہر فورم پر عوامی تائید وقوت سے آوازبلند کریں گے۔
جماعت اسلامی کے نئی ذمہ داران رابطہ عوام مہم کے ذریعے گھر گھر جماعت اسلامی کاپیغام پہنچانے کیلئے ممبر شپ پر بھی خاص توجہ دیں ارکان وذمہ داران جماعت اسلامی کیساتھ وقت وصلاحیت کیساتھ مالی تعاون میں بھی پہل کریں ۔
Leave a Reply