|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2024

کوئٹہ: شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزاد ے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سانحہ مستونگ میں معصوم بچوں سمیت دیگر کی المناک شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کے جان و مان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بجائے دیگر معاملات میں الجھے ہوئے ہیں

میں شہید ہونیو الے بچوں سمیت تمام کے اہلخانہ کے اس غم میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کے شہداکے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے

اور اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا کہ مستونگ کے سانحے سے سانحہ اے پی ایس کی بو آرہی ہے واقع کی تحقیقات کے لئے تمام محرکات کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *