کوئٹہ: اولسی کمیٹی برشور توبہ کاکڑی کے رہنماؤں نے برشور اور توبہ کاکڑی میں مقامی قبائل کی لاکھوں ایکڑ زمین غیر قانونی طور پرپی ایم ڈی سی اوردیگر کمپنیوں کو الاٹ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی الاٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے
اور تمام کمپنی مالکان کو بھی خبر دار کرتے ہیں کہ وہ ان غیرقانونی الاٹمنٹس سے دستبردار ہوجائیں گے بصورت دیگر ہم ان کمپنی مالکان کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیں گے۔
یہ بات اولسی کمیٹی برشور توبہ کاکڑ کے رہنماوں کے رہنماؤں وپارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ، حاجی اختر کاکڑ،حاجی مولاداد،ملک احمد خان کاکڑ،نعمت اللہ کاکڑ،موسیٰ خان کاکڑ،ملک ظاہر کاکڑ،ڈاکٹر عبداللہ ،یوسف خان کاکڑ،عیسیٰ خان روشان ،عبیداللہ عابد،ثناء اللہ کاکڑاوردیگر قبائلی عمائدین نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
اسفند یار کاکڑ نے کہا کہ ہمیں سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ برشور ،توبہ کاکڑ میں مختلف معدنیات کی تلاش کے بہانے مقامی لوگوں کی معدنی وسائل سے مالا مال زرخیز زمینوں اور جنگلات کو حکومت اورکچھ پرائیویٹ کمپنیوں نے ملک غیر مقامی افراداور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کی ہے جس میں مقامی آبادی ، اسکول ، مساجد،ہسپتال ، سڑکیں ،باغات ،کاریز اور قبرستان بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے اصولوں کے مطابق 14نکات ایسے ہیں جوکہ الاٹمنٹ کیلئے لازمی ہیں جبکہ یہاں تمام شرائط و ضوابط کو نظرانداز کیا گیا ہے موجودہ اور دستیاب دستاویزات کے مطابق برشور ،توبہ کاکڑی میں 7چھوٹی اور2بڑی کمپنیوں کوالاٹمنٹ مکمل کردی گئی ہے پی ایم ڈی سی کمپنی کو توبہ کاکڑی میں ایک لاکھ26ہزارایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے
جبکہ سات لوکل کمپنیوں کو الگ الگ ہزاروں ایکڑ کے حساب سے غیر مقامی لوگوں کے نام پر زمین الاٹ کی گئی ہے اسکے علاوہ تحصیل کاریزات اور تحصیل حرمزئی میں بھی غیرمقامی لوگوں کو زمین الاٹ کی گئی ہے
جبکہ پی ایم ڈی سی نے توبہ کاکڑی کے علاقوں ساگئی ، بچکہ ،قلعہ حاجی خان،لیغئی ،غیژ،طورخان کاریز،ترغتو،سپیدار،لمڑ،ابراہیم خان ،صابورہ ، سورٹال ،ژڑکچ ،کٹھکہ ،نگاندہ ،شنکئی شالا وغیرہ میں زمین الاٹ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ،مائنز اینڈ منرلزڈیپارٹمنٹ ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،سیکرٹری مائنز اورچیف سیکرٹری سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر تمام الاٹمنٹس کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کریں اور کمپنی مالکان کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ غیرقانونی الاٹمنٹس سے دستبردار ہوجائیں بصورت دیگرانکی کمپنی مالکان کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیں گے
انہوں نے کہا کہ آج (سوموار) کو پشین ریسٹ ہاؤس میں پشین قومی امن جرگہ کے زیراہتمام ایک جرگہ منعقد ہوگا جس میں پشین ،برشور، توبہ کاکڑی،کاریزات کے معزز ممبران شرکت کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Leave a Reply