|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2024

پنجگور(نمائندہ آزادی) پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم، دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تصادم گزشتہ شب ایک بجے کے قریب ہوا تھا۔

فریقین نے ایک دوسرے پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں دو سگے بھائی سفیر ولد حسین علی مجاہد ولد حسین علی جان بحق اورحاجی نوید ولدلعل بخش جان بحق ہوگئے جبکہ جمشیر ولد حسین علی ،فرید ولد لعل بخش ،شہزاد ولد لعل بخش زخمی ہوگئے ہیں جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں واقعہ کی مذید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *