|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ+اسلام آباد:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی رہنما پرویز ظہور ایڈووکیٹ ، حافظ منورایڈووکیٹ و دیگر وکلاء￿ نے مشترکہ بیان میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو ، میر شفیع مینگل کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قائد سردار اخترجان مینگل و دیگر پارٹی رہنما?ں کے خلاف جو ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی

پارٹی رہنما?ں کی رہائی سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت تھی

اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی مقدمہ کا مقصد صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی تھی بلوچستان نیشنل پارٹی جو اصولی سیاسی موقف رکھتی ہے آئینی ترمیم میں پارٹی نے یہ ثابت کیا گیا کہ ہمارے سامنے ذاتی مفادات نہیں اصولی سیاست جدوجہد اہمیت کی حامل ہے

پارٹی کے دو سینیٹرز کے خلاف پارٹی اداروں نے جو فیصلہ دیا تاریخ اسے یاد رکھے گی اور ان پارٹیوں کیخلاف یہ ضرور مثال رہے گی جنہوں نے بلواسطہ یا بلاواسطہ آئینی ترمیم ، بل پر ووٹ کاسٹ کیا یا پھر خاموش رہے پارٹی نے اصولوں پر سودا بازی نہ کرتے ہوئے پارٹی سینیٹرز کو پارٹی پالیسیوں کے برخلاف چلنے پر برطرف کیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں کو مد نظر رکھا جائے تو ایک آدھ پارٹیاں ہی رہ گئی ہیں جو جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہیں دانستہ طور پر بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

موجودہ حالات میں سیاسی کارکنان کو یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ بلوچستان میں جمہور کی سیاست کو بھی برداشت نہیں کیا جا رہا پارٹی کے احتجاجی شیڈول پر سیاسی جماعتوں ، تاجران ، ٹرانسپورٹرز ، عوام کی حمایت پارٹی کی جیت ہے

ہماری جدوجہد حق پر ہے ہم نے ہمیشہ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے بلوچستان کے جملہ مسائل ہوں ، انسانی حقوق کی پامالی ہو یا کہ کچھ اور پارٹی نے تمام حالات میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما?ں کی ضمانت سے یقینا قانون کا بول بالا ہوا اور انصاف کی جیت ہوئی ہے دریں اثناء￿ پارٹی بیان میں مستونگ کھڈ کوچہ سے شادی کی رات شاہ نواز شاہوانی کو لاپتہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ نواز شاہوانی بازیابی کو یقینی بنایا جائے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *