|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2024

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجا ع الدین کاسی نے کہا ہے کہ صوبے کی گیارہ جیلوں میں سے دو جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیںجبکہ دیگر جیلوں میں گنجائش سے بھی کم قیدی ہیں

تین جیلوں میں میڈیکل آفیسر کی اور ایک جیل میں لیڈی ڈاکٹر کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجا ع الدین کاسی نے بتایا کہ صوبے کی گیارہ جیلوں میں تقریبا ساڑھے چار ہزار قیدی ہیںجن مں سزائے موت کے منتظر ستر قیدی بھی شامل ہیں ۔

شجا ع الدین کاسی نے بتایا کہ بلوچستان کی جیلوں میں ریفارم کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت نے جیلوں کیلئے ادویات کا سالانہ کوٹہ تیس لاکھ روپے سے بڑھاکر دو کروڑ روپے کردیا ہے جس سے جیلوں میں ادویات کی قلت کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کی تمام جیلوں میں لیب بنائی جارہی ہے جس میں آنے والے قیدی کا بلڈ ٹیسٹ کراکے بیماریوں سے آگہی مل جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مچھ جیل میں بیس سال قبل جلائے جانے والی فیکٹری کو نجی شعبے کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے جیل میں بنائے جانے والی قالینوں اور کپڑے کی آمدنی کا پندرہ فیصد قیدی کو بھی ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *