کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے قومی سطح پر پولیو کے کیسز کی تعداد45جبکہ بلوچستان میں23ہوگئی۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں پولیو وائر س کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد23ہوگئی ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ سے اس سال کا دوسرا کیس ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان رواں سال ملک کا پولیو سے سب سے متاثرہ صوبہ ہے جبکہ سندھ سے ابتک 12،خیبر پختونخوا سے 9اور پنجاب ،اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے ۔
Leave a Reply